مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے مزید 3 گواہوں کو یکم اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر کاشف ریاض کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور ان پر وکلاء کی جانب سے جرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے مزید 3 گواہوں کو سمن جاری کرکے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ادھر بینظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان یکم اکتوبر شام 7 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا۔ مارک سیگل کا بیان واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے کمشنر آفس میں ریکارڈ کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی میں قتل کیا گیا تھا۔ بینظیر بھٹو نے امریکی صحافی مارک سیگل کو ان لوگوں کے نام بتائے تھے جن سے انہیں خطرہ تھا۔
پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے مزید 3 گواہوں کو یکم اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔
News ID 1858466
آپ کا تبصرہ